باغ سے ن لیگ،جماعت اسلامی،پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنوں کا غیرریاستی جماعتوں پرعدم اعتماد کرتے ہوئے ریاستی جماعت مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیارکی ہے۔
نئے شامل ہونے والے لوگوں کا کہنا تھا۔مجاہد اول کا جو نظریہ ہے۔اس کی پہرے داری کرتے ہوئے۔صدر مسلم کانفرنس قائد محترم سردار عتیق صاحب کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ہمیں فخر ہے سردارعتیق جیسا لیڈر ہمارا قائد ہے۔
باغ میں سردارمنظورایڈوکیٹ صاحب ،رشید چغتائی صاحب،ہمایوں چغتائی کی قیادت میں مسلم کانفرنس اورایم۔ایس۔ایف کو مضبوط کرنے کا عظم کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کشمیریوں کے لیے بدقسمتی کی بات ہے۔آزاد کشمیر میں ایک ایسے شخص کو وزیراعظم بنایا گیا جس کو سونے سے فرصت ہی نہیں ہے۔جو آصف کرمانی اورمریم صفدر کے حکم پر چلتا ہے۔فاروق حیدر نے اپنے اقتدار حاصل کرنے کے لیے ریاستی تشخص اور کشمیریوں کی پہچان ختم کرنے کی ناکام کوشش کی۔
نااہل نوازشریف صاحب نے جو مسلم کانفرنس کا مینڈیٹ چوری کیا ہے۔اسی اسمبلی سے دوبارہ وہ چوری شدہ مال برآمد کریں گے۔