ایکیس ہائی وے باغ کے دفتر میں ٹھیکدار آپس میں گتھم گتھا لاتوں ، مکوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال دفتر میدان جنگ بن گیا پولیس کی نفری طلب تقریباً 21کروڑ مالیت کے ٹینڈر منسوخ تفصیلات کے مطابق ایکسین ہائی وے باغ کے دفتر میں ہونے والے دو آر سی سی پل اور بسوٹی تا شیر کیمپ سڑک کے ٹینڈر جو تقریباً 21کروڑ روپے مالیت کے تھے حلقہ شرقی باغ کی ایک سڑک مالیت 11کروڑ ، ماہلدرہ آرسی سی پل مالیت ساڑھے پانچ کروڈ اور غربی باغ آرسی سی پل مالیت پانچ کروڑ کے ٹینڈر جو اشتہار کے مطابق 27فروری ہائی وے کے دفتر میں ہونا تھے ان منصوبہ جات کے لیے تقریباً ساٹھ سے زائد ٹھیکداروں نے حصہ لیا مگر ٹینڈر باکس ہونے سے 30منٹ پہلے اچانک داﺅد عباسی سکنہ دھیر کوٹ اور راجہ لیاقت سکنہ کوالہ کے مابین ہونے والی تلخ کلامی کی وجہ سے ایکسین آفس میدان جنگ بن گیا ٹھکیدار ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے حالات کشیدہ دیکھ کر ایکسین شاہرات راجہ زبیر نے پولیس کی نفر ی طلب لی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے اور ٹینڈر منسوخی کا اعلان کیا بعد ازاں ایک نوٹس بھی اویزان کیا گیا کہ آئندہ ان منصوبہ جات کے ٹینڈرز اخباری اشتہار کے بعد دوبارہ ہونگے ۔