اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت راولاکوٹ نے تیزرفتاری ،غفلت اورلاپرواہی سے گاڑی کی...

ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت راولاکوٹ نے تیزرفتاری ،غفلت اورلاپرواہی سے گاڑی کی ٹکرمارکرایک نوجوان کوجاں بحق کرنے کے جرم میں ملوث ملزم رخسارحسین کوپندرہ سال قیدمحض اور18 لاکھ 89ہزارروپے دیت کی سزاسنائی دی

ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت راولاکوٹ نے تیزرفتاری ،غفلت اورلاپرواہی سے گاڑی کی ٹکرمارکرایک نوجوان کوجاں بحق کرنے کے جرم میں ملوث ملزم رخسارحسین کوپندرہ سال قیدمحض اور18 لاکھ 89ہزارروپے دیت کی سزاسنائی گئی ہے۔قیدکی سزائیں یک بارشروع ہوں گی۔رقم دیت مجرم عرصہ تین سال میں تین اقساط کی صورت میں اداکرے گا۔ملزم جوضمانت پررہاتھابوقت فیصلہ حاضرعدالت تھاجس کوگرفتارکرکے بندحوالات جوڈیشل کردیاگیاہے۔راولاکوٹ اورگردونواح کے حلقوں کی جانب سے فیصلے خیرمقدم ،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت راولاکوٹ جوسردارمحمدغضنفرخان (ایڈیشنل سیشن جج)اورسرداراجمل محمودشاہین (ایڈیشنل ضلع قاضی)پرمشتمل ہے نے مقدمہ سرکاربنام رخسارحسین میں ملزم کے استفسارسے ساڑھے چھ ماہ کے اندرمقدمے کی تکمیل کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا۔ملزم رخسارحسین عرف روسی ولدکرم دادخان قوم سدھن ساکن دھنگڑوں تحصیل منگ پرالزام تھاکہ اس نے گاڑی ہائی ایس تیزرفتاری اورلاپرواہی سے چلاتے ہوئے 27اپریل2017ء کوایک نوجوان خضرولدمحمدیعقوب قوم سدھن ساکن ایڑھ گلی پاچھیوٹ جوموٹرسائیکل چلارہاتھااوراس کے ہمراہ ایک اورنوجوان بھی بیٹھاہواتھاکو زورکی ٹکرماری ۔جس سے موٹرسائیکل چلانے والاخضرموقع پرجاں بحق اورسہیل اشرف شدیدزخمی ہوگیاتھا۔یہ وقوعہ بمقام میدان (نزدرہاڑہ)اسوقت ہواجب خضریعقوب اورمحمدسہیل اشرف موٹرسائیکل پرتھوراڑکی جانب جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی گاڑی نے انہیں ٹکرماری۔اس مقدمہ کاچالان بجرائم320,337G,337F(1)APCمیں ضلعی فوجداری عدالت راولاکوٹ میں چالان کیاگیا۔جوبعدازاں نواگست 2017ء کوایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت کوبغرض سماعت تحویل کیاگیا۔ 31-08-2017 کوملزم کااستفساراول قلم بندہوا۔استغاثہ نے کل 21گواہان میں درج چالان کیاہواتھاجن میں اٹھارہ کس گواہان کے بیانات ریکارڈکیے گئے شہادت اورمقدمہ کی سماعت یکم جنوری 2018ء کومکمل ہوکرملزم کااستفساردوئم قلمبندہوا۔ملزم نے اپنے دفاع میں صفائی شہادت وبیان برحلف قلمبندکروایا۔بعدازسماعت بحث ہوکرمقدمہ کافیصلہ پندرہ مارچ کوکیاگیا۔اس مقدمہ میں استغاثہ کی جانب سے سردارمحمداعجازخان ایڈووکیٹ نے پیروی کی جبکہ ان کی معاونت سردارمحمدنیازخان ایڈووکیٹ اورسردارواجدحسین (ایڈیشنل پی پی)نے کی ملزم کی جانب سے سردارمحمدحسین خان ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔فیصلے کے مطابق ملزم نے رانگ سائیڈپرآکرمتوفی خضریعقوب کے موٹرسائیکل کوٹکرماری ،اس طرح ملزم کاگاڑی پرکنٹرول نہ تھاجوملزم کی غفلت لاپرواہی کوظاہرکرتاہے۔جس باعث ایک قیمتی جان ضائع ہوئی ۔عدالت نے قراردیاکہ استغاثہ نے بدوں شک وشبہ ملزم کے خلاف مقدمہ ثابت کرلیاہے۔اس طرح ملزم رخسارکوجرائم 337G,320APCمیں مجرم قراردیتے ہوئے جرم 337Gمیں پانچ سال بطورتعزیری سزاجبکہ جرم320APCمیں مبلغ اٹھارہ لاکھ 89ہزار229روپے 86پیسے بطوردیت اوردس سال قیدمحض کی سزاسنائی گئی ہے۔رقم دیت مجرم عرصہ تین سال میں تین اقساط میں اداکرے گا۔عدم ادائیگی دیت مجرم بندجیل رہے گاقیدکی سزائیں یک بارشروع ہوں گی مجرم دفعہ382Bض ف کابھی استفادہ دیاجاتاہے ۔جبکہ جرم 337F(1)میں مضروب سہیل اشرف کے بیان کوسامنے رکھتے ہوئے راضی نامہ کی بنیادپرملزم کواس جرم سے بری کیاگیاہے۔یہ فیصلہ 24صفحات پرمشتمل ہے بوقت سنائے جانے فیصلہ مجرم رخسارعدالت میں حاضرتھاجسے گرفتارکرکے بندحوالات کیاگیااس موقع پرلوگوں کی ایک بہت بڑی تعدادبھی موجودتھی ۔یہاں کے سیاسی سماجی قانونی اورعوامی حلقوں نے کہاہے کہ صرف ساڑھے چھ ماہ میں یہ فیصلہ کرکے ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اگرعدالتیں اسی طرح جلدسماعت کرکے سنگین نوعیت کے مقدمات کے فیصلے کرتی رہی تووہ وقت دورنہیں جب معاشرے سے جرائم کاکسی حدتک خاتمہ ہوجائے گا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات