جمعرات, مارچ 23, 2023
الرئيسيةتازہ ترینایل او سی ٹریڈرز آج بروز جمعہ آزادی چوک مظفرآباد میں اسلام...

ایل او سی ٹریڈرز آج بروز جمعہ آزادی چوک مظفرآباد میں اسلام آباد کسٹم کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کریں گے

ایل او سی ٹریڈرز آج آزادی چوک مظفرآباد میں اسلام آباد کسٹم کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کریں گے جو کشمیری تاجروں کو پاکستانی منڈیوں کی رسائی ملنےتک جاری رہے گا
یہ فیصلہ تاجروں کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد انٹرا کشمیر ٹریڈ یونینز چکوٹھی اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کے صدور بشارت نوری اور سردار کاظیم نے چنار کشمیر نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آزاد و مقبوضہ کشمیر کے عوام اور تاجروں کا ایک ہی نعرہ ہے کہ کشمیر کی منڈی راولپنڈی اس لیے جب تک وفاقی اور آزاد کشمیر حکومتیں مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مالوں کو پاکستان کی منڈیوں تک رسائی نہیں دیتی ہمارا دھرنا و احتجاج جاری رہے گا اور دن دن گذرنے کے ساتھ اسے سخت سے سخت کیا جائے گا ملکی سلامتی کے اداروں کی زیر نگرانی ہونے والے ایل او سی ٹریڈ کے مالوں کو کسٹم پاکستان کے ذمہ داران ضبط کر کے تاجروں کے خلاف سمگلنگ کے مقدمات درج کرتے ہیں اگر یہ سمگلنگ ہے تو حکومتیں اسے بند کرنے کے بجائے چلا کیوں رہی ہیں چیف آف آرمی سٹاف سے ایل او سی ٹریڈرز اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اس ظلم سے تاجروں کی جان چھڑائی جائے ۔اس سے قبل جمعرات کے روزانٹرا کشمیر ٹریڈ سے متعلق تاجروں نے پاکستان کسٹمز کے رویہ کے خلاف آزادی چوک مظفرآباد میں مظاہرہ کیا ۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انٹر کشمیر ٹریڈ کے راہنماؤں کا کہنا تھا انٹرا کشمیر ٹریڈ دو ملکوں کے درمیان تجارت نہیں بلکہ یہ ایک ہی ریاست کے دو منقسم حصوں کے درمیان مال کے بدلے مال تجارت ہے جس کو پاکستان اور بھارت کے درمیاں دفاتر خارجہ کی سطح پر طے کیا گیا اور کشمیریوں نے دو نوں ممالک کے درمیاں امن کی خاطر اپنے مال قربانی دے کر شروع کیا ایک ایسی تجارت ہے جس میں مال بھیجنے والا وصول کرنے والے سے رابطہ نہیں کر سکتا اور مال وصول کرنے والے بھیجنے والے کونہیں جانتے زیرو ٹریف اس تجارت کی جزیات اور طریقہ کار دو ملکوں نے طے کیا ایک ملک اپنے طور پر اسے تبدیل نہیں کرسکتا اس کے باوجود پاکستان کسٹم کی چوکیاں قائم کرے انٹرا کشمیر ٹریڈ کے تاجر ریاستی حدود سے باہرنکلتے ہی کسٹم ادا کرنے کو تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام کشمیر کی منڈی راولپنڈی کے نعرے کو ختم کرنے کے در پے ہے جو دراصل بھارت کے مفاد کو پورا کرنے کا سبب بنےگا کیوں کہ بھارت کشمیر کو بدستور محاصرے میں رکھ کر ہی پاکستان کو دباو میں رکھنا چاہتا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ امن کےراستے کشمیر کی کنٹرول لائن سے ہو کر گزرتا ہے انٹرا کشمیر ٹریڈرز نے اس موقع پر تادم بھوک ہڑتال کی کال کی بھی وھمکی دی

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات