ویب سائٹ stalkscan کو ایک وائٹ ہیٹ ہیکر(ایسے ہیکر جو قانونی دائرے میں رہتے ہوئے مثبت کام کرتے ہیں) Inti De Ceukelaire نے بنایا ہے۔یہ ٹول فیس بک کے اُن فیچر کو استعمال کرتا ہے ، جنہیں شاید لوگ بھول چکے ہیں۔ یہ فیچر گراف سرچ کے فیچر کو استعمال کرتے ہیں فیس بک صارفین کے بارے میں وہ تمام پبلک معلومات دوسرے صارفین کو دکھا سکتا ہے، جسے شاید اب فیس بک کسی کو دکھانا نہیں چاہتا۔
اصل میں فیس بک نے 2013 میں گراف سرچ کا فیچر متعارف کرایا تھا مگر پھر اس سروس کو ختم کردیا تاہم یہ فیچر آج تک فنکشنل ہے۔ stalkscan ویب سائٹ گراف سرچ کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی صارف کی تمام پبلک معلومات جمع کر کے دوسرے صارفین کو دکھا تی ہے۔فیس بک صارفین گراف سرچ کمانڈز کی مدد سے خود بھی کسی بھی صارف کی پبلک معلومات یا پبلک ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں مگر اس ویب سائٹ نے اس کام کو آسان کر دیا ہے۔
ویب سائٹ پر فیس بک صارف دوسرے صارفین کے کمنٹس، فرینڈز، ایونٹس، سٹیٹس لائک اوروزٹ کیے جانے والے ہوٹل وغیرہ کی معلومات بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی صارفین کی ایسی معلومات جو اس نے Public کی بجائے Only Me کی ہوئی ہیں ، وہ کسی کو بھی نظر نہیں آتی۔