آزادکشمیر میں بھی قادیانیوں کو غیر مسلم قراردیدیا گیا ۔آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس میں تحفظ ناموس رسالتﷺ ایکٹ2018متفقہ طورپر منظور کر لیا۔ آزادجموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر عبوری آئین 74(12 ویں ترمیمی) ایکٹ، 2018منگل کے روز پیش کیا گیا جس کے تحت قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل پیش کیا گیا جوایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔مشترکہ اجلاس سپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت شروع ہوا تو وزیرقانون راجہ نثار احمد نے آزاد جموں وکشمیرعبوری آئین (12ویں ترمیم)ایکٹ 2018,پر کمیٹی آن بلز کی رپورٹ ایوان میں پیش کی اور ترمیم کا مسودہ ایوان میں شرکاء کو پڑھ کر سنایا جس کے بعد ایوان میں نئے بل پر عام بحث کا آغاز ہو ا۔