آذادکشمیر میں انصاف کی راہ میں اہم رکاوٹیں برادری ازم اور اقربا پروری بھی ہیں۔ اگر کسی برادری کا آدمی کوئی جرم کرتا ہے تو پوری برادری اسے بچانے کی کوششیں شروع کر دیتی ہے جس کی وجہ سے کسی مجرم کو سزا نہیں ہوتی اور مظلوم کو انصاف نہیں ملتا۔ اس طرح معاشرے میں جو ظلم پھیلتا ہے ہر برادری کا آدمی اس کا شکار ہوجاتا ہے۔
اخباری خبر کے مطابق چکار میں ایک خاتون کے ساتھ ہونے والی ذیادتی میں میری راجپوت برادری کے لوگ ملوث ہیں۔
راجپوت برادری کے تمام انصاف پسند لوگ ان ظالموں سے سماجی بائیکاٹ کریں۔ مظلوم کو انصاف دلانے اور ظالموں کو سزا دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رہے ظالم اور اس کے ساتھی اللہ کی پکڑ سے کبھی بچ نہیں سکتے