راجہ ابرار احمد خان سعودی عرب سے
امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن طالب کے بیان کا خیر مقدم آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سعودی عرب
مسلم کانفرنس سعودی عرب کے صدر اشفاق خان. سینیر نائب صدر ملک ظفر اقبال. مرکزی نائب صدر عبداللطیف عباسی. جنرل سیکرٹری راجہ زرین خان. نائب صدور اکرام الحق عباسی. سردار شمشاد. مرزا افتخار. نوید انور ہاشمی. ڈاکٹر اظہر. سیکرٹری مالیات مشتاق مغل. سیکرٹری اطلاعات اکرام الحق حمید. سردار حسیم صدر جدہ یونٹ. راجہ ناصر علی جنرل سیکرٹری جدہ یونٹ. سینیر نائب صدر راجہ ریفاز. چیف آرگنایزر راجہ رئیس نواز نے ایک مشترکہ بیان میں امام کعبہ الشیخ صالح بن طالب کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا کہ ان کے اس بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوے ہیں. کشمیریوں کا معاشرتی. معاشی اور اسلامی. روحانی تعلق ہے پاکستان سے.
اس میں کچھ شک نہیں کہ سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کی مدد کی خواہ وہ 2005 کا ہولناک زلزلہ ہو یا کوئ اور موقع ہمیشہ سعودی عرب نے کشمیریوں کی مدد کی. اس کے علاوہ او آئی سی میں میں اپنا ایک نمائندہ مقرر کیا ہوا ہے جو کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے. ہم خادم حرمین شریفین کے بے حد مشکور ہیں کہ جنھوں نے ہمیشہ کشمیریوں و پاکستانیوں کا ساتھ دیا اور اس بات کو بالاے طاق رکھتے ہوے کہ پاکستان میں حکمران کون ہے.