منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینالریاض میں تحریک لبیک پاکستان کے ممبران کا اجلاس

الریاض میں تحریک لبیک پاکستان کے ممبران کا اجلاس

(الریاض۔رپورٹ )الریاض میں تحریک لبیک پاکستان کے ممبران کا اجلاس ہوا تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے اندر نظام مصطفی(صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم )کا نفاذ لانا ہے قادیانیوں اور یہودیوں کے پھیلائے ہوئے فتنہ کو ختم کرنا ہے پاکستان اسلام کے نام پہ معرض وجود میں آیا تھا ان شآءاللہ نہ صرف پاکستان کے اندر ہی بلکہ پوری دنیا کے اندر مدینے والے آقا کے دین کا بول بالا ہوگا مولانا خادم حسین رضوی نے بھی ڈاکٹر اشرف آصف کے بیان کی بھر پور تائید کی تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی باڈی کی جانب سے سعودی عرب میں نئی باڈی تشکیل دے دی گئی ۔ نو منتخب عہدیداروں میں
صدر۔اویس قادری رضوی
نائب صدر۔حامد ناصر قادری،عرفان شہزاد
جنرل سیکرٹری ۔محمد جہانگیر قادری
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ۔محمد عمران سلیم
انفارمیشن سیکرٹری ۔سید نعمان
ڈپٹی سیکرٹری ۔عاطف ارشد
فنانس سیکرٹری۔محمد وقاص جلالی شامل ہیں
تحریک لبیک پاکستان سعودی عرب کے صدر اویس قادری رضوی کا کہنا تھا ہم وطن عزیز کے اندر امن کے حامی ہیں ہمارا دین ہمیں امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہےاور اپنے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات