اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینالجبیل کے مقام پر ہونے والی شہدائے حضرت بل کانفرنس تاریخ ساز...

الجبیل کے مقام پر ہونے والی شہدائے حضرت بل کانفرنس تاریخ ساز ثابت ہو گی :‌سردار قمر حمید

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما سردار قمر حمید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الجبیل کے مقام پر ہونے والی شہدائے حضرت بل کانفرنس تاریخ ساز و تحریک آذادی کشمیر میں سنگ میل ہوگی ۔ عظیم قائد چیئرمین لبریشن فرنٹ سردار محمد صغیر خان ایڈوکیٹ کا بھرپور استقبال کیا جائےگا۔ کانفرنس میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ کانفرنس میں اشفاق مجید وانی شہید حمید شیخ شہید اور شہدائے حضرت بل کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر ہم اس عزم کا اعادہ کریں گے شہدائے کشمیر کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے انکے مشن کی تکمیل کے لیے کسی بھی قربانی کے لیے تیار رہتے ہوئے مقبول بٹ شہید کے فلسفہ آذادی کے مطابق سیاسی سفارتی اور عوامی مصلح جدوجہد کے محاذ پر اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول پر مکمل سیز فائر کرتے ہوئے کشمیر سے تمام غیر ملکی قابض افواج کا انخلا کرتے ہوئے رائے شماری کے لیے کشمیری قوم کو موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے مسقبل کا فیصلہ کر سکیں اور ایک استحصال سے پاک معاشرے کا قیام کر سکیں ۔ اقوام متحدہ اور دیگر امن کے لیے کام کرنے والے ادارے فلفور قابض افواج کی طرف سے ہونے والی ننگی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیر کا مسلہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جسکا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات