مظفرآباد( )پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر ناہب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے اقوام متحدہ فی الفور شام میں جاری عالمی طاقتوں کے مفاداتی کھیل کو روکا جائے اور نہتے شہریوں پر ہونیوالی بمباری کو بند کیا جائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں اپنے مفادات کی خاطر لاکھوں بے قصور انسانی جانوں کے ضیاع کی مرتکب ہوئی ہیں عالمی ادارے ان کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات درج کریں شام سے ہجرت کرنے والے لاکھوں انسان بے یارو مددگار ہیں مہاجرین کی آباد کاری وطن واپسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں دو طرفہ فریقین کو جنگ بندی پر مجبور کر کے انہیں مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کا پابند کیا جائے عالمی اداروں کی جانب سے لاکھوں انسانوں کے قتل عام کے باوجود خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے چھوٹے معصوم بچوں کی لاشیں ، چیخ و پکار ، آئیں اور سسکیاں دیکھ کر بھی اقوام عالم کا ضمیر خاموش ہے عالمی ادارے بڑی طاقتو ں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہیں وہ فیڈریشن کو یکجا کر نے سمیت ملک کو اندرونی اور بیرونی مشکلات سے نکال کر اسکو باوقار اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے ۔پیپلزپارٹی انتخابات بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ،وفاق اور چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کے جیالوں کا راج ہو گا۔ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی ،اور آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی تاریخ ساز کامیابیاں سمیٹے گی ۔انہوں نے کہا کہ نواز مودی گٹھ جوڑ سے مسئلہ کشمیر کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے ۔ پیپلزپارٹی برسر اقتدار آکر مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر دنیا کا نمبر ون مسئلہ بنا ئے گی اور کشمیر لیں گے اور پورے کا پورا لیں گے کشمیری عوام پیپلزپارٹی کے دور میں ہی آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے ۔