اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ تریناسسٹنٹ کمشنر چکارملک بشیراعوان کی ریٹائرمنٹ پر الودائی تقریب کا انعقاد

اسسٹنٹ کمشنر چکارملک بشیراعوان کی ریٹائرمنٹ پر الودائی تقریب کا انعقاد

چکار(نیوزاپڈیٹ) اسسٹنٹ کمشنر چکارملک بشیراعوان کی ریٹائرمنٹ پر الودائی تقریب کا انعقاد عوام علاقہ کی بھر پور شرکت اور موصوف کی خدمات کو بہترین الفاظ میں سراہا
۔ عمائدین علاقہ نے ملک بشیر اعوان کو مالاپہنائیں ، پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ چکارتعیناتی کے دوران عوامی مسائل اورانکے حل میں دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر عمائدین کا اسسٹنٹ کمشنر (ریٹائرڈ ) کو خراج تحسین ، عمائدین علاقہ نے ملک بشیراعوان کو عوامی کمشنر قراردیا ، ملک بشیراعوان نے سب ڈویژن چکارمیں تعیناتی کے دوران چکارمیں امن وعامہ قیام اورمذہبی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم رول ادا کیا ، ناجائز تجاوزات مافیا کے خلاف کامیاب گریںڈ آپریشن کیا ، ٹاؤن چکارکی سٹرکات اورگلیات کی پختگی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ بہترین کوآرڈی نیشن کے ذریعے پختگی کام کو تصریحات کے مطالبق پائے تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ، صحت وصفائی کے لیے خاکروب کی فراہمی اورڈسٹ بینز نصب کروائیں الوادعی تقریب سے مولنٰا عبدالقدوس نقشبندی خطیب جامعہ مسجد چکار، ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی چکار سردارعبدالقیوم خان ، تحریک تحفظ حقوق چکارکے چیئرمین منیب خان چکاروی ، راجہ حاجی حاکم دین خان ، حاجی محمد اقبال بھٹی ، نائب تحصٰلدار محمد فاضل خان محمد عارف ڈار اورخواجہ احمد دین اورسینئرصحافی اورسماجی ورکر سید اختربخاری نے بھی خطاب کیا اور نئے آنے والے اسٹنٹ کمشنر کو بھی ایڈوانس خوش آمدید کہا اور ملک بشیر اعوان کی طرح عوامی نماہندہ بن کا کام کرنے اور عوام کہ مسائل حل کرنے کی امید ظاہر کی

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات