ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ تریناروق حیدر خان سے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم...

اروق حیدر خان سے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ملاقات

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ملاقات ،آزادکشمیر کو با اختیار بنانے ،وفاقی وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام ریاستی صحافیوں کی فلاح و بہبود ،تحریک آزادی کشمیر ،آزاد کشمیر ریڈیو،اے جے کے ٹیلی ویژن کے ملازمین کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ،وفاقی وزیر اطلاعات سے گفتگو کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر حکومت کو با اختیار بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی ٹھوس پیش رفت کا پوری کشمیری قوم خیر مقدم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے جو بدترین جارحیت ہے بھارت سویلین آبادی کو نشانہ بنا کر کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج ایل او سی پر جارحیت کی مرتکب ہو رہی ہے اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا کشمیری عوام جدوجہد آزادی میں مصروف ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے متمنی ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر پاکستان کو سخت تشویش ہے وفاقی وزیر نے لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے بھارت کا جارحانہ طرز عمل قرار دیا دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات کے دوران اے جے کے ٹیلی ویژن سنٹر کے ملازمین کے معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات