آل پارٹیز الائنس لیپہ کرناہ کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی ۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ آ باد ۔پاکستان زندہ آباد ۔ انڈین فوج مردہ باد۔ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بلا جواز سویلین آبادی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
ریلی کے شرکاء میں وادی لیپا سے تعلق رکھنے والے شوکت جاوید میر،حریت رہنماہ مشتاق الاسلام ۔عزیر احمد غزالی۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق۔ سیف اللہ ۔اور لیپہ کرناہ سے ملک منور اعوان۔۔ منصور عالم قریشی ۔راجہ سہیل خان ۔سید امتیاز علی شاہ۔ احسان الحق شامی۔ سعید اختر اعوان ۔ ساجد مقبول۔ نثار چک۔ رستم مغل اور دیگر نے شرکت کی۔