منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآزاد کشمیر کے قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت تمام...

آزاد کشمیر کے قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت تمام تر وسائل مہیا کرے گی۔مشاہد اللہ خان

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہے کہ آزاد کشمیر کے قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت تمام تر وسائل مہیا کرے گی۔ گرین پاکستان پراجیکٹ سمیت جملہ منصوبوں میں آزاد کشمیر کو طے شدہ فارمولے کے تحت اس کا حصہ دیا جائے گا۔ ماحول سے زندگی وابستہ ہے قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ،وزیر اطلاعات مشتاق منہاس بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی آزاد کشمیر کے عبوری آئین میں ترامیم کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ آزاد کشمیر حکومت کے با اختیار ہونے سے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کا قدرتی ماحول بہتر ہے قدرت نے آزاد کشمیر کو جس بہترین قدرتی ماحول سے نوازا ہے اس کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ریاست کے قدرتی ماحول کو تحفظ دے کر آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دیں گے۔ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت قدرتی ماحول کے تحفظ کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے آزاد کشمیر میں گرین پاکستان پراجیکٹ کے اجراءکا بھرپور خیر مقدم کیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات