جمعرات, مارچ 23, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ...

آزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ کی نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءکو بریفنگ

آزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ کی نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءکو مسئلہ کشمیر ،آزادکشمیر حکومت کے انتظامی ڈھانچے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ ۔ بریفنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر ، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری لیاقت حسین، سیکرٹری مالیات محمدفرید تارڑ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن زاہد عباسی ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے کشمیر کے تاریخی پس منظر،مسئلہ کشمیر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بارہ میں بتایا اور کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوںپر عملدرآمد کروانے سے منحرف ہے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا خطہ خوشحال ہے ہمارا نارمل بجٹ 75فیصد جبکہ ترقیاتی بجٹ 25فیصد ہے ۔آزادکشمیرحکومت بجٹ کا تقریباً 32فیصد حصہ تعلیم پر خرچ کررہی ہے جسکی وجہ سے یہاں شرح خواندگی ملک کے دیگر حصوںسے زیادہ ہے ۔آزادکشمیرمیں اس وقت 1400میگا واٹ بجلی بنائی جارہی ہے جو کہ اپنی ضرورت سے 1000میگا واٹ زیادہ ہے اس طرح یہاں 2000میگا واٹ بجلی کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔آزادکشمیرمیں مزید9000میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا پوٹینشل موجود ہے ۔انہوںنے کہا کہ آزادکشمیرسی پیک کا حصہ ہے جسکے تحت یہاں دو ہائیڈرل پاور جنریشن کے منصوبہ جات جبکہ ایک ایکسپریس وے اور اکنامک زون تعمیرکیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آزادکشمیرمیں ہائیڈرل اور ٹورازم کے شعبوں میں وسیع پوٹینشل ہے جبکہ ہیومن ریسورس ریاست کا ایک بڑا پوٹینشل ہے۔ انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر کے13 حلقہ جات ایل او سی پر واقع ہیں جوآئے روز بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے متاثر ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر میں ہر خاندان کے پاس اپنی زمین ہے جبکہ دور دراز علاقوں میں بھی بجلی، پانی اور سڑک کی سہولیات میسر ہیں ۔ بریفنگ کے اختتام پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کے وفد کے سربراہ کو شیلڈ دی جبکہ وفد کے سربراہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کو شیلڈپیش کی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات