منگل, مارچ 21, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآزاد کشمیر کی نیلم فلور مل سمیت آزاد کشمیر میں آنے والا...

آزاد کشمیر کی نیلم فلور مل سمیت آزاد کشمیر میں آنے والا پاکستان کی نو فلور ملز کا آٹا ناقص اور مظہر صحت قرار دے دیا گیا

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)حکومت آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے خصوصی ہدایت حکم پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن ظفر محمودخان اورڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا عبدالحمید کیانی کو فوکل پرسن مقررکرتے ہوئے انہیں ہدایات کی گئی تھی کہ مظفرآباد اور ہٹیاں بالا سے تمام فلورملز بشمول نیلم فلورملز مظفرآباد،راولپنڈی سے آنے والی فلورملز،دیسی چکی کے آٹے کے 12نمونے حاصل کیئے گئے جنہیں پنجاب کی فوڈ لیبارٹری جوہرآباد ارسال کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق القائم فلورملزاسلام آباد،الحرمین فلورملزروات اسلام آباد،دیسی آٹا چکی کی ملز کو پاس کرتے ہوئے قابل استعمال قرار دیا گیا جبکہ رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر کی واحد فلورمل نیلم فلور مل مظفرآبادآزادکشمیر،شان فلور ملز اسلام آباد،عامر شریف ہاشم فلورملز اسلام آباد،صغیر فلور ملز واہ کینٹ راولپنڈی،السجادفلورملز اسلام آباد،الفیصل فلورملز اسلام آباد،العمران فلورملز اسلام آباد،اچوہدری فلورملز اسلام آباد،الکریم فلورملز اسلام آباد کے آٹے کو ناقص قرار دیتے ہوئے ناقابل استعمال قرار دے دیا گیا جس پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جہلم ویلی عبدالحمید کیانی نے القائم فلورملزاسلام آباد،الحرمین فلورملزروات اسلام آباد،دیسی آٹا چکی کے علاوہ تمام فلورملز کے ضلع بھر کی حدود میں خرویدوفروخت وترسیل پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جبکہ اسی رپورٹ کی روشنی میں آزادکشمیر بھر میں اورباالخصوص مظفرآباد ڈویژن میں کمشنر صاحبان پابندی لگاسکتے ہیں جس کے لیئے اعلی سطحی پر جلد اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے آزادکشمیر محکمہ خوراک کی واحد فلور مل نیلم فلور مل کا آٹا ناقص نکلنے کے بعد شہری ورطہ حیرت میں ڈوب گئے ہیں اور کمشنر مظفرآباد ڈویژن ظفر محمودخان، ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا عبدالحمید کیانی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس کے نمونے لیبارٹری ارسال کیئے جس پر رپورٹ حاصل کی گئی اورشہریوں کو اس بات کاعلم ہوا کہ کون سی مل کا آٹا قابل استعمال ہے اور کون سی مل کا آٹا ناقص ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خواراک آزادکشمیر کی مل نیلم فلور مل کے آٹا ناقص ہونے کی اعلی سطحی پرتحقیقات کی جائیں اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان اس پر ازخود نوٹس لے کر اس پر کارروائی کا حکم جاری کریں جبکہ راولپنڈی سے آنے والی ناقص اجزاء ملا کر فروخت کرنی والی فلورملز پر مکمل آزادکشمیر بھر میں پابندی عائد کی جائے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات