آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ناکام تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
پاکستان تحریک انصاف سعودی کے رھنما راجہ ابوجھاد کی اخباری نمائندوں سے گفتگو
دوران گفتگو راجہ ابوجھاد نے کہا کے انتخابات سے پہلے عوام کو بہت خواب دیکھاے گئے تھے لیکن افسوس کے آٹھ مہینے گزرنے کے باوجود نہ ہی کوئی ایسا منصوبہ شروع ہوا اور نہ ہی دور دور تک شروع ہونے کے آثار ہیں جو کہ آزاد کشمیر کی عوام کے لیے فائدہ مند ہو۔ ویسے تو عوام کو بہت سہانے خواب دیکھاے گئے تھے کوئی ایک مسلئہ بھی ابھی تک حل نہیں ہو سکا محکمہ برقیات آزاد کشمیر ایک بے لگام گھوڑے کی طرح عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے بے شمار شکایات کے باوجود بھی ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی عوام شکایت کرے تو کس سے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوام کو سہانے خواب نہ دیکھاے جائیں اب عوام باشعور ہو چکی ہے اور ان کی چالوں سے واقف ہو چکی ہے عوام کا یہ شعور مسلم لیگ ن کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا