جمعرات, مارچ 23, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآزاد کشمیر میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے اقدامات لائق تحسین ہیں :...

آزاد کشمیر میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے اقدامات لائق تحسین ہیں : فاروق حیدر

اسلام آباد (پی آئی ڈی)15؍فروری ؍ 2018ء
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عوام کی خدمت کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے اقدامات لائق تحسین ہے ورلڈ فوڈ پروگرام طویل عرصہ سے آزادکشمیر کے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے حکومت آزادکشمیر ورلڈ فوڈ پروگرام کے ویئر ہاؤس کی تعمیر کے لیے ادارہ سے بھرپور تعاون کرے گی ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے آزادکشمیر کے سرکاری اداروں کے استحکام اور ان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں ماں اور بچے کی صحت سمیت ہیلتھ سیکٹر میں ورلڈ فوڈ پروگرام گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ولڈ فوڈ پروگرام کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ورلڈ فوڈ پروگرام کا وفدکنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایف پیfinbarr curran،ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹرمس katrien ghoohاورہیڈ آف supply chainمس Mie kataokayپر مشتمل تھا ڈبلیو ایف پی کے وفد سے گفتگو کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر ایسا علاقہ ہے جسے قدرتی آفات کا سامنا رہتا ہے زلزلے ہوں یا بارشیں ،لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی صورت میں یہاں قدرتی آفات کا خدشہ رہتا ہے اس مقصد کے لیے نبرد آزما ہونے کے لیے حکومت دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس مقصد کے لیے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ،ریسکیو 1122اور دیگر امدادی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ان اداروں کے استحکام اور استعداد کار میں اضافے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے اقدامات لائق تحسین ہیں اور یاستی حکومت ڈبلیو ایف پی کے اقدامات کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے زلزلہ کے بعد بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں نے متاثرین زلزلہ کی بحالی میں گراں قدر کردار ادا کیا بلا تخصیص رنگ و نسل و مذہب عالمی اداروں نے متاثرین زلزلہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جو خدمات سرانجام دیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا زلزلہ کے بعد بلا رنگ نسل و مذہب یہاں امدادی ادارے آئے اور متاثرین کی بحالی میں مثالی کردار ادا کیا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام آزادکشمیر میں کئی دہائیوں سے خدمت میں مصروف ہے زلزلے سے پہلے بھی ڈبلیو ایف پی نے آزادخطہ کے اندر انسانی فلاح کے منصوبے مکمل کیے اور اب بھی انسانی خدمت کے منصوبے جاری ہیں خاص طور پر ماں اور بچے کی صحت کے لیے ڈبلیو ایف پی کا منصوبہ جاری ہے یہ مثالی پروگرام ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں صحت کے شعبہ میں ڈبلیو ایف پی کی خدمات کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈبلیو ایف پی کے وفد نے ادارہ کے فلاحی پروگراموں میں وزیراعظم آزادکشمیر کی بھرپور دلچسپی کا خیر مقد کیا اور کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے تعاون سے ادارہ کو منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی اس موقع پر وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر کی طرف سے ڈبلیو ایف پی کے ویئر ہاؤس کی تعمیر کے لیے تعاون کی یقین دہانی کا بھرپور خیر مقدم کیا

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات