آزاد کشمیر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ملازمتیں مستقل کر دی گئیں، آزاد کشمیر میں تین ہزار سے زائد خواتین کو ملازمتوں پر مستقل کر دیا گیا جو گزشتہ کئی برس سے دیہی علاقوں میں بطور ہیلتھ ورکرز خدمات سر انجام دے رہی ہیں.
ان خواتین کو 1944ءمیں وفاقی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے بہبود آبادی پروگرام کے تحت گاءوں کی سطح پر تعینات کیا گیا تھا جہاں ان کی ذمہ داری ماءوں اور بچوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر کر نا تھا.
کشمیر کے محکمہ بہبود آبادی کے پروگرام کے آفیسر برائے لیڈی ہیلتھ ورکرز داکٹر شفیق نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ عارضی بنیادوں پر کام کرنے والی ان ہیلتھ ورکرز کے پاس پیدائش اور اموات کے اعداد و شمار ہوتے ہیں اور ان کی مستقلی سے مسائل میں کمی آئے گی.