کمسن بچے افتخار کو اس کا سوتیلا باپ اغواء کر کے دبئی سے براستہ نیپال مقبوضہ کشمیر لے گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششیں رنگ لائیں ۔ اور والدہ سے چھینا گیا چار سالہ بچہ پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ کمشن بچے کے حوالگی کے لئے بے چین ماں کو واہگہ بارڈر بلایا گیا ۔ بچے کو جب واہگہ بارڈر پر لایا گیا بے تاب ماں نے اسے گلے سے لگا لیا ۔ مجبور ماں جگر گوشے کو حاصل کرنے کیلئے پاکستان میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتی رہی ۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بچے کی حوالگی کے لئے ایک سال سے رابطے میں تھے