طویل خشک سالی ختم بلند چوٹیاں برف کی لپیٹ میں ۔ تفصیلات کہ مطابق یو سی بیسبگلہ بنگراں ۔یو سی تھب ۔یوسی ملوٹ یو سی جگلڑی ۔یو سی کٹکیر۔یوسی رنگلہ ۔رینگولی سمیت آزاد کشمیر و پاکستان کے شہروں میں باران رحمت کیساتھ شمالی علاقہ جات اور کشمیر کہ بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری جاری نظام زندگی مفلوج کئ بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ ختم ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا سردی کی شدت میں اضافہ بیماریاں پھیلنے کا امکان اشیاء خوردونوش کی قلت خود ساختہ قیمتیں بڑھنے کا خدشہ بارش و برفباری سے پانی کی قلت کسی حد تک کم ہوچکی عوام نے سکھ کا سانس لیا حکومتی انتظامیہ بھی سکڑ کر رہ گئی ہے جبکہ عوامی نمائندوں نے عارضی طور بال بچوں سمیت شہروں کا رخ کر لیا ۔۔ موسم سرما نے موسم بہار کی خواہاشات کو چاروں شانے چت کرکے رکھ دیا