مظفرآباد (پی آئی ڈی ) 2018 ء
آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن بورڈ آف گورنرز کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ چیف الیکشن کمشنر ؍ سیکرٹری اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 14 فروری 2018 ء کو دن 2:00 بجے تک متعلقہ اضلاع میں وصول کیے جائیں گے ۔ جن پر اعتراضات 15 فروری دن 2:00 بجے تک مرکزی دفتر چیف الیکشن کمشنر میں داخل کیے جا سکیں گے ۔ 16 سے 22 فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات پر فیصلے کیے جائیں گے ۔ 23 فروری دن 3:00 بجے امیدواران کی غیر حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی ۔ 26 فروری دن 2:00 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جبکہ 27 فروری دن 3:00 بجے امیدواران کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی ۔ پولنگ 10 مارچ بروز ہفتہ صبح 10:00 سے شام 4:00 بجے تک جاری رہے گی اور سرکاری سطح پر حتمی نتائج کا اعلان مورخہ 13 مارچ بوقت 11:00 بجے دن دفتر چیف الیکشن کمشنر میں کیا جائے گا ۔ انتخابات کے انعقاد کے لیے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے پریذائیڈنگ ؍ پولنگ آفیسران کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد بشیر مرزا نائب ناظم تعلقات عامہ کو ضلع مظفرآباد کیلئے پریذائیڈنگ ؍ پولنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ آفیسران اطلاعات مقصود احمد میر کو نیلم ، سید آصف حسین نقوی ہٹیاں بالا ، یاسر عارف پونچھ ، محمد پرویز خان باغ ، سعد اللہ بھٹی حویلی ، شمیم انجم عزیز پلندری ، محمد جاوید ملک میرپور ، کاشف نجیب بھمبر ، سردار محمد اکمل خان کوٹلی اور خواجہ عمران الحق کو راولپنڈی ؍ اسلام آباد کیلئے پریذائیڈنگ ؍ پولنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔ نامزدگی فارم اور دیگر معلومات پریذائیڈنگ ؍ پولنگ آفیسران کے علاوہ پریس فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ www.ajkpf.com سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ امیدواران کو کاغذات نامزدگی کے ہمراہ مبلغ 5000/- (پانچ ہزار ) روپے کا بنک ڈرافٹ ؍ رسید جمع شدہ بنام آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن در اکونٹ نمبر 23007900834303 منسلک کرنا ہو گی بصورت دیگر کاغذات نامزدگی وصول نہیں کیے جا سکیں گے ۔ انتخابات کے حوالہ سے سید بشارت حسین کاظمی معاون الیکشن کمشنر ؍ اسسٹنٹ سیکرٹری فاؤنڈیشن سے فون نمبر 0340-8999437 پر رابطہ کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں