جمعہ, ستمبر 29, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآزادکشمیر کے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید کا دورہ...

آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید کا دورہ چکوٹھی، ٹریڈ اینڈ ٹریول سینٹر سرینگر مظفرآباد کے مرکز کامعائنہ کیا۔

آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید نے کہا ہے کہ غریب اور نادار افراد کی خدمت معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے ، خدمت خلق کرنے والے کا دنیا اور آخرت میں بلند مقام ہے ، دین اسلام بھی خدمت خلق کی ترغیب دیتا ہے ۔ معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے ضروری ہے کہ مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر خدمت خلق میں حصہ لیں۔ ایک خوشحال معاشرے کے قیام کیلئے ہم سب فلاحی کاموں میں بھرپور حصہ لیں۔ لائن آف کنٹرول رہنے والے ہمارے بھائی ہیں ان کی مشکلات کا تدارک ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ۔ سرفراز ویلفیئر سینٹر جاتلاں نے عوامی خدمت میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ چوہدری محمد رفیق کو مخیر حضرات میں خاص مقام حاصل ہے جوکہ نادار افراد کی خدمت کررہے ہیں ۔ حکومت لائن آف کنٹرول والے رہنے والے شہریوں کی مشکلات سے آگاہ ہے اور ان کی ہر ممکن خدمت کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول کے قریب چکوٹھی کے مقام پر سرفراز ویلفیئر سینٹر کے زیر اہتمام چیئرٹی واک کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرٹی واک آرگنائزر چوہدری محمد رفیق نے بتایا کہ چیئرٹی واک کا مقصد نادار اور غریب افراد کی امدا د ہے ۔ چیئرٹی واک چکوٹھی سے کوٹ جیمل تک لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں کے ساتھ ساتھ کی جائے گی۔ جس کا مقصد لوگوں کو مستحق افراد کی امداد کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سپورٹس چوہدری محمد سعید نے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ چیئرٹی واک سے لوگوں کو آگاہی حاصل ہوگی کہ ہم سب ملکر غربت کے خاتمہ اور معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں تو پسماندہ طبقات بھی بہترین زندگی گزار سکتے ہیں۔ متاثرین کی بحالی اور غربت کے خاتمے کیلئے سرفراز ویلفیئر ہمیشہ صف اول میں رہی ہے ، خدمت خلق میں اس ادارے نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔
جہلم ویلی(پی آئی ڈی)16مارچ2018ء
آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید کا دورہ چکوٹھی، ٹریڈ اینڈ ٹریول سینٹر سرینگر مظفرآباد کے مرکز کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر حکومت نے سرینگر سے سامان لیکر آنے والے ٹرک ڈرائیوروں سے ملاقات کی۔ وزیر سپورٹس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سرینگر مظفرآباد تجارت سے کشمیریوں کا ایک تاریخی راستہ بحال ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تاجروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی اور انکے مسائل حل کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹریڈ کے حجم میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کریگی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات