عدالت عالیہ نے آزادکشمیر میں حکومت کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس عاید کرنے پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ میرپور میں کیس کی ابتدائی سماعت کے دوران جسٹس اظہر سلیم بابر نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین کو طلب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آذاد کشمیر میں حکومت کی طرف سے لگائے گئے پراپرٹی ٹیکس کے خلاف ہائیکورٹ نے حکم امتنائی جاری کر دیا۔
پراپرٹی ٹیکس کیخلاف پٹیشن پٹیشن میرپور سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان ذولفقار احمد نے دائر کی تھی۔
پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کیخلاف تحریک چلانے والے مرکزی انجمن تاجران آزادکشمیر کے صدر سردار افتخار فیروز اور سیکرٹری جنرل شوکت نواز میر نے عدالت کے فیصلے کو تاجروں کیلیے خوش آئیند قرار دیا ہے۔
حکومت آزادکشمیر نے تمام پرایویٹ پراپرٹی رکھنے والے صارفین پر ایک لاکھ روپے پر 5 ہزار روپے کا ٹیکس عاید کیا تھا۔ جس کا نفاذ یکم جنوری 2018 سے کردیا گیا اور کشمیر کونسل کے ذریعے پراپرٹی مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے۔