منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم خبر

آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم خبر

سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن ایاز بشیر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے آزادکشمیر کے29حلقہ جات کی موجودہ انتخابی فہرست ہا میں اہل رائے دہندگان جن کی عمر 31مارچ2018تک18سال ہو چکی ہے وہ ووٹ دینے کے اہل ہیں، 31مارچ2018کے بعد ایک ماہ تک اپنا نام اپنے اپنے علاقہ کی انتخابی فہرست ہامیں درج کروا سکتے ہیں ۔ یکم جون 2016ء کو انتخابی فہرستوں کی حمتاً اشاعت کے بعد 2سال کے عرصہ میں 18سال کی عمر پہنچنے والے اپنا نام درج کروا سکیں گے۔ سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن ایاز بشیر نے سوموار کے روز الیکشن کمشنر بلدیات چوہدری محمد الطاف کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 کے قاعدہ نمبر 17 کی رو سے بلدیاتی انتخابات کے لیئے وہی انتخابی فہرستہا جو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں استعمال ہوئی ہوں کو دوبارہ ترتیب دے کر استعمال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر الیکٹورل رولز آرڈیننس 1970 کی دفعہ 10کے تحت کسی فردکے لیئے انتخابی فہرستہا میں بطور ووٹراندراج کے لیئے ضروری ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کا باشندہ ہو ،اسے کسی مجاز عدالت نے فاطرالعقل قرار نہ دیا ہو۔ اس کی عمر 18 سال سے کم نہ ہو ۔ نیز فارم ‘ ب، کی صورت میں اس کی عمر Qualifying Date تک 18 سال پوری ہوتی ہو ۔انہوں نے کہا کہNADRA کی طرف سے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ، NADRA کی طرف سے جاری کردہ اصل فارم ‘ ب، اور 1989 و ما بعد کا مہاجر جموں و کشمیر ہونے کی صورت میں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی طرف سے جاری کردہ مہاجر کارڈکا حامل ہو ۔ نیز ووٹ کے اندارج کے لیئے زائدالمعیاد شناختی کارڈ کا حامل فرد بھی اپنا نام اپنے متعلقہ علاقہ کی انتخابی فہرستہا میں درج کروا سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ1989 کے بعد مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آزاد کشمیر کے عارضی کیمپوں میں رہائش پذیر مہاجرین کی علیحدہ فہرست مرتب کی جائے گی جنہیں ان کیمپس کے متعلقہ وارڈ کے ساتھ علیحدہ شامل کیا جائے گا ان فہرستہوں پر مہاجرین 1989 واضح طور پر درج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر الیکٹو رل رول آرڈیننس 1970 کی دفعہ 12 کی رو سے ووٹ کااندراج شناختی کارڈ میں دیئے گئے مستقل پتہ پر ہو گا اگر کوئی شخض اپنے شناختی کارڈ میں دیئے گئے عارضی پتہ پر ووٹ درج کروانا چاہتا ہو تو اپنے مستقل پتہ والے رجسٹریشن آفیسر سے اس امر کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ حاصل کر کے دے گا کہ مستقل پتہ پر اس کا ووٹ درج نہیں ہے یا خارج کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر الیکٹورل رولز آرڈیننس1970کی دفعہ 13کی رو سے کوئی بھی شخص انتخابی فہرست میں صرف ایک ہی انتخابی علاقہ میں اپنا بطو ر ووٹر درج کروا سکتا ہے اگر کوئی شخص متذکرہ دفعہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر کسی علاقہ کی انتخابی فہرست میں اپنا دوہرا ووٹ درج کروائے گا تو ایسا شخص متذکرہ بالا آرڈیننس کی دفعہ 13کی ذیلی دفعہ 2کے تحت کم از کم ایک ماہ قید یا پانچ ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزاؤں کا مستوجب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل یہ ضروری ہے کہ موجودہ انتخابی فہرستہا ء کی حتمی اشاعت کے بعد اس وقت تک اہل افراد جن کی عمر 18 سال ہو چکی ہے اور NADRA کا شناختی کارڈ حاصل کر لیا ہے یا NADRA کی جانب سے جاری شدہ فارم ”ب ”میں ان کے نام درج ہیں ،کے نام متعلقہ علاقہ کی انتخابی فہرستہاء میں درج کیے جائیں گے نیز ایسے افراد جو فوت ہو چکے ہیں کو انتخابی فہرستہا سے خارج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز کے لیئے درج بالا شرائط کا حامل فرد آزاد جموں و کشمیر الیکٹورل رَولز رُولز1970 کے قاعدہ 20 کے تحت ایسا کوئی بھی اہل فرد اپنے علاقہ کے متعلقہ رجسٹریشن آفیسرکے پاس نام کے اندراج یا درستی کے لیئے درخواست دے سکتا ہے ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات