آزادکشمیر میں منرل واٹر کے 10 برینڈزکی خرید وفروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔ ادارہ تحفظ ماحولیات نے ان تمام برینڈز کو مضر صحت قراردے دیا۔ بریڈز میں نیو پریمیئر،ویل کیئر، این جی فریش واٹر،اوسلو، راحت شامل ہیں۔
ایکوا ڈرنک واٹر،ایکوا سی، رائل بلی،آب خوب،نرترمل واٹرپر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ نے منرل واٹر کے 10 برینڈز پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈی سی پونچھ راجہ طاہر ممتاز کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔