جمعہ, ستمبر 29, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج شام "بزم ریاض" کے تحت ہونے والے ایک سیمینار/ورکشاپ بمقام "پاک...

آج شام "بزم ریاض” کے تحت ہونے والے ایک سیمینار/ورکشاپ بمقام "پاک ہاؤس” الریاض کی تصویری جھلکیاں ۔

تقریب کے مہمان خصوصی "بریگیڈئر شاھد منظور ملٹری اتاشی سفارت خانہ پاکستان” تھے۔
۔
پروگرام کا کامیاب انعقاد بزم ریاض کے جناب تصدق گیلانی صاحب ، محمد ریاض راٹھور صاحب ، جناب تنویر میاں اور دیگر ممبران کی گڈ مینیجنمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

پروگرام میں ریاض شہر کی پاکستانی کمیونٹی کی "ٹاپ ھنڈرڈ” خواتین و حضرات نے شرکت کی اور تقریب کا جلا بخشی ۔
۔
نظامت کے فرائض جناب میاں تنویر صاحب نے بطریق احسن ادا کئیے۔
۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور جناب فیصل علوی صاحب نے اپنی خوبصورت آواز سے اس کو جلا بخشی۔
۔
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئیے جناب اصغر چشتی صاحب نے نور بکھیرا اور ریاض شھر کے مشہور نوجوان شاعر جناب وقار نسیم وامق کی لکھی نعت پڑھ کر حاضرین سے داد سمیٹی ۔
۔
استقبالیہ پروفیسر تسنیم امجد نے پیش کیا ۔
۔
سیمینار/ورکشاپ کا عنوان
Harassment / Bullying
تھا جس کو بہت اچھے اور منفرد طریقے سے ریاض شہر کے شہرہ آفاق مقرر اور بزم ریاض کے صدر جناب تصدق گیلانی صاحب نے سیاق و سباق اور تمہید و تشریح سے اس طرح پیش کیا جیسے دریا کو کوزے میں بند کیا جاتا ہے۔
۔
نوجوان نسل کے معروف شاعر اور اردو شاعری میں الریاض شہر کی پہچان ، ہمارے پاکستان کی شان بان آن میری مراد جناب وقار نسیم وامق سے ہے جنہوں نے اپنی ایک نئ غزل سماعتوں کی نظر کی اور حاضرین محفل سے داد سمیٹی ۔
۔
الریاض شہر میں واحد پاکستانی کمیونٹی کی بیٹھک اور پاکستانی کھانوں کے وسیع اور حسین امتزاج پیش کرنے والے واحد اور مثالی ریسٹورنٹ "پاک ہاؤس” کے مالک اور نہائیت ہی شریف اور درویش صفت انسان اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر جناب ڈاکٹر سعید احمد وینس نے پنجابی صوفیانہ کلام ترنم سے پیش کر کے حسب عادت حاضرین سے داد حاصل کی۔
۔
"ساون آئے ساون جائے تجھ کو پکارے گیت ہمارے” خوبصورت نغمہ ریاض کے مشہور گلوکار جناب نقی حسن صاحب نے پیش کیا اور حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔
۔
بزم ریاض کے سابق صدر اور موجودہ مشیر خاص جناب ریاض راٹھور صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
۔
پروگرام کے آخر میں ہماری صحافی برادری الریاض شہر کے مشہور صحافی جناب عابد شمعون صاحب نے اشفاق نیاز صاحب کی لکھی مشہور کتاب "ضرب قلم” کو جناب وقار نسیم وامق کو پیش کی جسے مہمان خصوصی جناب "بریگیڈئر شاھد منظور ملٹری اتاشی سفارت خانہ پاکستان” نے اپنے ہاتھوں سے "وقار نسیم وامق” صاحب کو پیش کیا۔
۔
پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین محفل خواتین و حضرات کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا اور یوں یہ پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات